دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 7 ویں میچ میں شاہین آفریدی کی 22 رنز کے عوض 3 وکٹوں اور اعظم خان کی شاندار اننگز کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا ۔ پہلے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچنے والی جائنٹس کو شاہین آفریدی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز تک محدود کر دیا۔وائپرز کی جانب سے ہسارنگا نے 19 گیندوں پر 42 رنز بنائے انہوں نے ایڈم ہوز کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 33 گیندوں پر 57 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔اس کے بعد اعظم خان نے 14 گیندوں پر 3 چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناقابل شکست 26 رنز بنائے۔ انہوں نے بھی ہوز کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 19 گیندوں پر 41 رنز کا اضافہ کیا۔ ایڈم ہوز نے 35 گیندوں پر 4 چوکے لگا کر 39 رنز بنائے۔ جائنٹس کی جانب سے کرس لین نے 42 گیندوں پر 7 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ انہوں نے جارڈن کاکس کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 59 گیندوں پر 89 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شاہین آفریدی نے رنز بننے کا سلسلہ روک کوکس نے 29 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنائے۔اس فتح کے بعد وائپرز پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے پوزیشن سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ ٹاس وائپرز نے جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ہسارنگا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی