i کھیل

آئی ایل ٹی 20 میں شارجہ وارئرز نے دبئی کیپیٹلز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدیتازترین

January 29, 2025

جانسن چارلس نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا ۔ 33 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت واریئرز نے آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز کے خلاف اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔ پہلی اننگز میں ایڈم زمپا کی 28 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کرنے سمیت اسپنرز کی متاثر کن کارکردگی نے دبئی کیپیٹلز کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز تک محدود کر دیا۔ جانسن چارلس اور ٹام کوہلر کیڈمور نے بالنگ اٹیک کو تہس نہس کرتے ہوئے سیزن کا سب سے بڑا پاور پلے اسکور بنایا ۔ اس جوڑی نے صرف 6 اوورز میں 79 رنز بنائے، خاص طور پر چارلس نے پانچ چھکے لگائے جس میں ظاہر خان کے ایک اوور میں 24 رنز بھی حاصل کئے گئے۔ چارلس نے 21 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کا اختتام 11 ویں اوور میں سکندر رضا نے کیا۔ چارلس تین چوکے اور آٹھ چھکے لگانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔

ٹام کوہلر کیڈمور نے اگلے اوور میں دشمنتھا چمیرا کی گیند کو بانڈری سے باہر پھینک کر میچ کا اختتام کیا۔ انگلش کھلاڑی نے 32 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔اس سے قبل ایڈم روسنگٹن کے ایک چھکا اور دو چوکے کی مدد سے کیپیٹلز نے پاور پلے میں 55 رنز بنائے۔ پاور پلے کے بعد رن ریٹ میں زبردست کمی ہوئی ۔ شائی ہوپ نے تحمل سے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا تاہم لیکن درمیانی اوورز میں اسپنرز چھائے رہے جس سے وکٹیں گرتی رہیں ۔ زامپا نے گلبدین نائب کو آئوٹ کیا اور کپتان سکندر رضا کو ایشٹن اگر نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اسی اوور میں نجیب اللہ زدران رن آئوٹ ہوئے ۔ اس وقت کیپیٹلز نے 12 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے روہان مصطفی نے مخالف ٹیم پر دبا برقرار رکھا۔ ہوپ 18 ویں اوور میں 52 گیندوں پر 45 رنز بناکر آوٹ ہوئے روومین پاول نے صرف 16 گیندوں پر 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے دبئی کیپیٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی