i کھیل

عبوری حکومت میں فنکاروں کو شامل نہ کرنے پر بنگلادیشی اداکارہ ناراضتازترین

August 12, 2024

بنگلادیش کی عبوری حکومت میں فنکاروں کو شامل نہ کرنے پر معروف بنگالی اداکارہ ذکیہ باری ممو ناراض ہوگئیں۔حسینہ واجد حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا حصہ بننے والی نامور اداکارہ ذکیہ باری ممو نے عبوری حکومت میں فنکاروں کی کمی پر شدید ردعمل دیا ہے۔اداکارہ ذکیہ باری نے بھی حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکلی تھیں۔عبوری حکومت کی کابینہ میں 16 مشیروں کو بھی شامل کیا گیاتاہم عبوری حکومت کی مشاورتی ٹیم میں کسی بھی فنکار کو شامل نہیں کیا گیا، جس پر اداکارہ ذکیہ باری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے عبوری حکومت کی حلف برداری سے پہلے ہی کہا تھا کہ ملک کی نئی عبوری حکومت میں فنون لطیفہ کی جانب سے کسی کو شامل نہیں کیا گیا، کیا یہ ماضی کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی