i کھیل

عبدل جاوید اسلام آباداسنوکر کپ کے چیمپئین بن گئےتازترین

January 12, 2026

اسلام آباد بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد اسنوکر کپ کے فائنل میں عبدل جاوید جونیر نیشان نعمت کو 2-4سے شکست دیکر چیمپئین ہونی کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ مصدق ملک نے ماسٹرز کیٹگری اپنے نام کرلی۔ شینڈر 41اسنوکر اکیڈمی میں منعقدہ چیمپئین شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد تھے جبکہ اسلام آباد بلیرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے سینر نائب صدر سلیم اختر رانا، سیکرٹری فہیم انور خان، راولپنڈی بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عامر خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔سنئیر کیٹگری کے فائنل میں عبدل جاوید جونیر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چیمپین شپ کی سب سے بڑی 99پوائنٹس کی بریک بھی لگای اور ایونٹ 21-75، 61-48، 19-114، 34-81، 69-47، 29-84 پوائنٹس سے جیتاجبکہ مصدق ملک نے ستار خان کو 1-4فریم سے ہرا کر ماسٹرز کیٹگری جیتی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی سنوکر کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھر چڑھ کر حصہ لے، حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی