i کھیل

اے وی سی چیلنج کپ میں عدم شرکت ، پاکستان والی بال فیڈریشن پر 20ہزار ڈالرز جرمانہ عائدتازترین

July 18, 2023

اے وی سی چیلنج کپ میں پاکستان والی بال ٹیم کی عدم شرکت پر ایشین والی بال کنفڈریشن نے پاکستان پر 20ہزار ڈالرز جرمانہ عاد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان والی بال فیڈریشن نے 8جولای سے چاینیز تای پای میں منعقدہ اے وی سی چیلنج کپ میں شرکت کی یقین دھانی کروای تھی لیکن وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ این او سی نہ ملنے کے باعث پاکستان والی بال ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہ کرسکی تھی۔ ایونٹ میں عدم شرکت پر ایشین والی بال کنفڈریشن نے پاکستان والی بال فیڈریشن پر بطور پنالٹی 20ہزار ڈالرز جرمانہ عاد کر دیا تھا ۔ واضح رہے کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کو پہلے ہی انٹرنیشنل ایونٹ میں عدم شرکت پر ایک کروڑ سے زاد نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی