پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ ہما خواجہ نے بھارتی موسیقار اے آر رحمان کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اے آر رحمان سے دوسری بار ملاقات ہوئی تو انہوں نے دیکھتے ہی پیہچان لیا تھا۔گلوکارہ ہما خواجہ نے حال ہی میں نجی ٹیلی ویڑن کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔دوران انٹرویو ہما خواجہ نے اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بھارتی گلوکار اے آر رحمان کیساتھ کام کرنے کی دلی خواہش ہے۔ہما خواجہ نے اے آر رحمان کیساتھ اپنی پہلی ملاقات کا قصہ بھی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اے آر رحمان کا لاس اینجلس میں ایک اسٹوڈیو تھا جہاں اے آر رحمان کو دیکھ کر میں اپنے ہوش و ہواس کھو بیٹھی۔انہوں نے بتایا کہ،' اے آر رحمان کو دیکھ کر میں ایک الگ ہی زون میں چلی گئی کیونکہ وہ ایک بہت ہی رحم دل انسان اور صاف گو شخص ہے، اس دوران ہم دونوں نے خوب گپ شپ لگائی۔'بعدازاں کچھ عرصے بعد مجھے ان سے ایک بار پھر ملاقات کا شرف حاصل ہوا جہاں انہوں نے مجھے دیکھتے ہی پہچان لیا، بس پھر کیا تھا یہ اعزاز میرے لیے بہت تھا کیونکہ میری زندگی یہی سے شروع ہوئی۔یاد رہے کہ ہما خواجہ کو 1990 کی دہائی میں پاکستان کے پہلے خواتین پاپ بینڈ 'سمفنی' کا حصہ ہونے کی وجہ سے شہرت ملی۔ بعدازاں انہوں نے اپنے میوزک کیوئیر میں کئی البم اور گانے پیش کیے جن میں 'لاج'، 'دل کی لگی'، 'ملنگ'، 'زندگی' اور 'میں تیری اور تو میرا' جیسے نام شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہما خواجہ پیشہ ورانہ طور پر ایئر ہوسٹس ہیں، لیکن وہ گلوکاری بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی