انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ کو آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے بولرز کا بھرکس نکال دیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بناکر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنایا۔اس میچ میں راجستھان رائلز کے بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دئیے، جوکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کا سب سے مہنگا اسپیل ہے۔اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ گزشتہ سال گجرات ٹائٹنز کے بولر موہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف 4 اوورز میں 73 رنز دیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی