بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے کپتان بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا نے لکھنو ئوسپر جائنٹس کے خلاف میچ میں آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں نئی تاریخ رقم کر دی جو کوئی کپتان نہ کر سکا۔ممبئی انڈینز کے خلاف لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز اسکور کیے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔جس کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا آئی پی ایل میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بن گئے۔ پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی