پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم 1992 ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پرجوش ہیں، ہماری طاقت بولنگ اور انگلینڈ کی طاقت بیٹنگ ہے، فائنل بہترین ہوگا،برطانوی میڈیا پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ سابق چیمپئن ہے اور اس کے پاس بہترین کھلاڑی بھی ہیں، دعاوں نے کام کردیا اس لیے اب ہمارا وقت ہے،ورلڈ کپ کے سفر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ بطور ٹیم ہم نے اچھا کھیلا، پاک بھارت میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت بڑا ہوتا ہے،شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم نے میچ جیتنے کی کوشش کی تھی، بچپن سے ہم بھی یہی سوچتے تھے کہ ورلڈ کپ نہ جیتیں مگر ہم بھارت کو شکست دیں،شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب نے سو فیصد کارکردگی دکھائی مگر ہم اچھا اختتام نہ کرسکے لیکن ہم جانتے تھے کہ ہم بھارتی ٹیم سے بہتر ہیں، شاداب خان نے کہا کہ کپتان خراب فارم کے باعث دباو میں تھا کیونکہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جو ہمیشہ رنز کرتا ہے،شاداب خان نے بتایا کہ میں نے بابر سے بات کی اور کہا کہ تم ورلڈ کلاس پلیئر ہو، تمہیں صرف ایک شاٹ کی ضرورت ہے، سیمی فائنل میں اس کا پہلا چوکا لگاتے ہی ہم سمجھ گئے کہ بابر کی فارم واپس آگئی،شاداب خان نے کہا کہ سابق کھلاڑی جو ہمارے ساتھ کھیلے، جب وہ تنقید کرتے ہیں تو برا لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم 1992 ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی