i پاکستان

زکوۃ کٹوتی ، یکم رمضان کو بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہےتازترین

February 19, 2026

رمضان المبارک کے آغاز پر جمعرات کو ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہے۔سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک عملہ صرف زکوۃ کٹوتی کا سالانہ عمل مکمل کر نے کیلئے بینکوں میں موجود رہا ۔ صارفین سے کسی بھی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق بینکوں میں کرنٹ اکائو نٹس سے زکوۃ کٹوتی نہیں کی گئی ، تاہم سیونگ اکائونٹس اور دیگر منافع بخش اکائونٹس سے مقررہ نصاب کے مطابق زکوۃ کی کٹوتی کی گئی ۔رواں سال زکوۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے، پیر سے جمعرات بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کام جاری رہے گا۔بینک انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ زکو کٹوتی اور تبدیل شدہ اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مالی معاملات ترتیب دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی