i پاکستان

تھرپارکر میں شدید گرمی، 2 روز میں 13 مور ہلاکتازترین

May 12, 2026

تھر پارکر کے علاقے ننگر پارکر اور گرد و نواح میں 2 روز میں 13 مور ہلاک ہو گئے۔ اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ موروں کی ہلاکتیں بیماری سے نہیں ہیٹ سٹروک سے ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پانی کی قلت اور شدید گرمی نے پرندوں کی حالت تشویشناک بنا دی ہے۔اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ بیمار موروں کو بچانے کیلئے ملٹی وٹامنز کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی