i پاکستان

ترلائی امام بارگاہ حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا میں امدادی چیک تقسیمتازترین

February 19, 2026

اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیج الکبری پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیئے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثا کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثا کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے۔تونسہ شریف، تلہ گنگ، ستور اور سکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر جاں بحق افراد کے ورثا کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی