i پاکستان

ترقیاتی فنڈز کی فراہمی مالیاتی گنجائش سے مشروط ،پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز 4 سہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے ، نوٹیفکیشن جاریتازترین

July 09, 2026

وفاقی حکومت نے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی مالیاتی گنجائش سے مشروط کر دی۔پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز 4 سہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے ۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈزچارسہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے، غیرملکی ادائیگیوں کیلئے وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری لازمی قراردیدی گئی،رواں مالی سال میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ہزارارب روپے رکھے گئے ہیں،چاراقساط میں فنڈز کی ادائیگی کی حد اورطریقہ کارطے کردیاگیا،کسی وزارت یا ڈویژن کو مقررہ حد سے ایک روپیہ بھی زیادہ نہیں ملے گا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی فنڈز، 4 سہ ماہی اقساط میں دیئے جائیں گے،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صرف 15فیصد اوردوسری میں 20 فیصد فنڈز جاری ہوں گے،تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں سب سے زیادہ 40 فیصدفنڈز ملیں گے،ہر ترقیاتی منصوبے کیلئے علیحدہ اسائنمنٹ اکائو نٹ کھولا جائے گا۔وزارت خزانہ کی طے کردہ حکمت عملی کے مطابق منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز منصوبہ بندی ڈویژن جاری کرے گا ،فنڈز کی تقسیم منظور شدہ بجٹ کی حد کے اندر ہی کی جائے گی،طے شدہ حد سے زیادہ ادائیگی وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکے گی ۔ غیرملکی ادائیگیوں کیلئے وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری لینا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی