i پاکستان

ترکیہ کے یوم فتح پر جاری آئی ایس پی آر کا نغمہ دو دل، ایک جان ترک میڈیا اور عوام میں مقبولتازترین

September 03, 2026

ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کو اجاگر کرنے کیلئے جاری کیا گیا آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ دو دل، ایک جان ترک میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔خصوصی نغمے کو ترکیہ کے معروف نشریاتی اداروں پر نمایاں کوریج مل رہی ہے جبکہ ترک میڈیا کی جانب سے نغمہ جاری کرنے پر پاک افواج اور پاکستانی عوام کے جذبے کو بھی سراہا گیا ہے۔ترکیہ کے معروف میڈیا اداروں ٹی آر ٹی، لیڈر اور الکے ٹی وی پر نغمے کو خصوصی توجہ دی گئی جبکہ ترک جرائد اور خبر رساں اداروں اخلاص خبر ایجنسی، ہابرلر اور دِک غازیٹے سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی اسے سراہا گیا۔ترکیہ کی سرکاری اور نجی خبر رساں ایجنسیوں نے دو دل، ایک جان کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی خوبصورت عکاسی قرار دیا۔یہ خصوصی نغمہ ترک عوام میں بھی توجہ حاصل کر رہا ہے اور سوشل و روایتی میڈیا پر اس کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔اس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی، محبت اور باہمی وابستگی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی