i پاکستان

ترکیہ کے اعلی سطح کے وفد کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ،ت سے بچا ئو اور بحالی کے مشترکہ اہداف کے فروغ پر اتفاقتازترین

July 22, 2026

سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل فیڈریشن آف گرین کریسنٹ کی سربراہی میں ترکیہ کے اعلی سطح کے وفد نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، دورے میں وفد کو اے این ایف کے تنظیمی ڈھانچے، نمایاں کامیابیوں، انسدادِ منشیات، بحالی اور آگاہی سے متعلق جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے میں وفد کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے بحالی کیلئے قائم ماڈل ایڈکشن ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے دوران منشیات سے بچا ئو اور بحالی کے مشترکہ اہداف کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران تعاون کے فروغ اور منشیات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن معاونت کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ملاقات میں ترکیہ کے پاکستان میں موجود ڈرگ لائژن آفیسر آفس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ اور معلومات کے تبادلہ کو مزید موثر بنائے جانے پراتفاق کیا علاوہ ازیں ترک وفد نے منشیات کے ناسور کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی نمایاں کامیابیوں اور ویژن کو بھی سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی