i پاکستان

طوفانی ہوائوں سے ٹاور گرنے سے ضلع کرم میں بجلی ایک ہفتے سے معطل، پانی کی قلت،عوام کو شدید مشکلات کا سامناتازترین

June 08, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ٹاور گرنے سے ضلع بھر میں ایک ہفتے سے بجلی معطل ہے۔ ٹیسکو حکام کے مطابق ٹل کے قریب 132 کے وی مین سپلائی ٹاور طوفانی ہوائوں سے گرے۔ایک ہفتے سے بجلی کی معطلی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز بند ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں پانی کی قلت ہے۔ٹیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بجلی کے ٹاورز کی مرمت اور بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ٹاورز کی موجودگی کی وجہ سے بحالی کے کام میں مشکلات ہو رہی ہیں۔ٹیسکو حکام کے مطابق بجلی کی جلد بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی