i پاکستان

تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، خرم شہزادتازترین

April 03, 2026

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، جس کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پٹرول برداشت کرسکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خرم شہزاد نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے پاس ڈیٹا ہے کہ کتنی موٹرسائیکلیں کس صوبے میں ہیں، صوبائی حکومتوں نے خود تجویز دی کہ موٹرسائیکلوں پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔خرم شہزاد نے کہا کہ ایپ کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے لئے رجسٹر ہے یا نہیں، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا بھی موجود ہے کہ کون کتنا مستحق ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کئی ممالک نے 80 فیصد تک بڑھائیں، یو اے ای نے ڈیزل کی قیمتیں 70 فیصد تک بڑھائیں، ہم نے تین ہفتوں سے نہیں بڑھائیں۔خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ختم ہو اور تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی