i پاکستان

طلبہ سمیت 70 سے زئد پاکستانی شہری ایران سے وطن واپس پہنچ گئے‘ سرفراز بگٹیتازترین

March 02, 2026

وزیراعلی بلوچستان میر سردار سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، پاکستانیوں کی ایران سے واپسی کا عمل موثر اور منظم بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات اور معاونت کی فراہمی کی ہدایات کی گئیں ہیں، اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔دریں اثنا امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کے باعث ایران سے 19 پاکستانی طالب علم تفتان پہنچ گئے ہیں۔ڈی سی چاغی کے مطابق تمام طالب علم پاکستان ہاس تفتان میں خیریت سے ہیں، پاکستان پہنچنے والے تمام طلبا زاہدان میڈیکل کالج ایران میں زیر تعلیم تھے تاہم تہران سے آنے والے 19 طلبا میں 12 فی میل طالبات بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 12 طلبا کا تعلق پنجاب اور 7 کے پی سے ہے جبکہ تمام طلبا کو کوئٹہ منتقل کرنے بعد ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی