i پاکستان

تخت بھائی، زہریلا کھانا کھانے سے بچہ جاں بحق، ماں اور بہن کی حالت تشویشناکتازترین

April 15, 2026

تخت بھائی کے علاقے لوندخوڑ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد متاثر ہو گئے، جن میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ماں اور کمسن بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں 7 سالہ موسی دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ اس کی والدہ اور 5 سالہ بہن بے ہوشی کی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر زہریلا یا مضر صحت کھانا کھانے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی