سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ تفصیل کے مطابق سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے ہفتے کے روز کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔واضح رہیکہ 4 اپریل کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی47 ویں برسی منائی جائیگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی