i پاکستان

ثنا یوسف قتل کیس میں عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاریتازترین

May 20, 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ثنا یوسف قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔27صفحات پر مشتمل فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے دو چشم دید گواہوں کی شکل میں ملزم کے خلاف بھر پور شواہد پیش کیے، ملزم کے فنگر پرنٹ بھی مقتولہ کے گھر سے ملے۔فیصلے کے مطابق ملزم سے استعمال ہونے والی گاڑی اور پستول بھی ریکور ہوئی، ملزم نے ملاقات نہ کرنے پر 17 سالہ معصوم لڑکی کا قتل کیا، ملاقات نہ کرنے کے علاہ قتل کا کوئی اور محرک نہیں تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کسی بھی نرمی کا مستحق نہیں لہذا عدالت ملزم عمر حیات کو دفعہ 302 کے تحت موت کی سزا سناتی ہے، ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔فیصلے کے مطابق ملزم کو پی پی سی کی دفعہ 392 کے تحت دس سال قید اور 2 لاکھ جرمانے، پی پی سی کی دفعہ 499 کے تحت 10 سال قید اور دو لاکھ جرمانے اور پی پی سی کی دفعہ 411 کے تحت ایک سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی