i پاکستان

تھائی لینڈ میں پاکستان کا 61واں یوم دفاع و شہدا جوش و جذبے سے منایاگیا، پروقار تقریب کا انعقادتازترین

September 12, 2026

تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ یوم دفاع و شہدا منایا گیا۔پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں تھائی حکام، سفارتکاروں، دفاعی اتاشیوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران پاکستان کی مسلح افواج، باہمت شہدا اور عظیم غازیوں کی بے مثال قربانیوں، شجاعت اور پختہ عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس دوران یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے پیش کی جانے والی دستاویزی فلم اور پاکستانی کھانوں نے قومی تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔یوم دفاع و شہدا کی تقریب کو ملک کی ترقی کے لئے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کے طور پر منایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی