i پاکستان

تعلیمی اداروں میںجمعہ کو آن لائن کلاسز ہونگی،وزیر تعلیم پنجاب نے منظوری دیدیتازترین

April 02, 2026

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور جامعات کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہی ہوگا۔ سوموار سے جمعرات تک اسکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے۔ دوسری شفٹ والے اسکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے اسکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی