i پاکستان

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، آنکھیں خوشی سے نم ہوگئیںتازترین

October 07, 2024

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ برسوں بعدوطن واپس آنے پرقیدیوں کی آنکھیں خوشی سے نم ہوگئیں۔وطن واپس آنے والی بزرگ خاتون نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کا احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے ہیں۔ ایک اور پاکستانی قیدی نے میڈیا کو بتایا کہ جن حالات میں قید تھے شکر ہے ہم واپس وطن آئے۔واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ قیدیوں سے متعلق 3 ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔ وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کیے ہیں۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی