i پاکستان

سرحدی صورتحال ، پنجاب ،سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر قانونی تارکین کا انخلا تیزتازترین

February 27, 2026

موجودہ سرحدی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اور سندھ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 32 ہزار 588 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے، 90 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12 ہزار 273 مرد، 6661 خواتین، 13 ہزار 654 بچے شامل ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10419، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11098، غیر قانونی مقیم 11071 غیر ملکی شامل ہیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے، پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ادھر موجودہ سرحدی سکیورٹی صورت حال کے باعث پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل تیز کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 32 ہزار 588 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی، جبکہ 90 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12 ہزار 273 مرد، 6661 خواتین، 13 ہزار 654 بچے شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10419، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11098، غیر قانونی مقیم 11071 غیر ملکی شامل ہیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے، پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ دوسری جانب کراچی سمیت سند ھ کے دیگر شہروں میں بھی حساس مقامات وخاص عمارات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور اہم گزرگاہوں پر ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے تمام افسران اور اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں حساس مقامات اور اہم عمارات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ اہم گزرگاہوں پر ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر فرخ علی نے کہا پولیس کسی بھی اندرونی انتشار یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس وطن عزیز کے دفاع کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا کراچی اور راولپنڈی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔کراچی کے ضلع جنوبی میں پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 2 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ساتھ کے مطابق افغان شہریوں کو ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر مقیم 24 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی