i پاکستان

سرگودھا‘ لیڈی کانسٹیبل بائیک کی ٹکر سے زخمی، سوار نے گالیاں دیںتازترین

September 25, 2026

سرگودھا میں لیڈی پولیس کانسٹیبل موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خوشاب روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے لیڈی پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئی، موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔لیڈی کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے گالیاں دیں اور تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی