i پاکستان

سرگودھا، گدھے پر تشدد، اینٹ مار کر آنکھ ضائع کر دی گئی، مقدمہ درجتازترین

June 18, 2026

سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے گائو ں جھمٹ میں گدھے پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اینٹ مار کر گدھے کی آنکھ ضائع کرنے پر ملزم کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔گدھے کے مالک کا کہنا ہے کہ تشدد کے باعث گدھے کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں جانوروں پر تشدد کے ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی