i پاکستان

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی منظورتازترین

February 11, 2026

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی )مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی منظور کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا استعفی منظور کیا ہے۔سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفی دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی