i پاکستان

سرائے مغل ، جنریٹر دھما کے میں ماں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جھلس گئے،لاہور ریفر کردیا گیاتازترین

June 09, 2026

سرائے مغل کے نواحی علاقے ججہ کلاں میں جنریٹر میں چنگاری لگنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جھلس گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچن میں کھانا تیار کیا جا رہا تھا کہ چولہے کے قریب رکھے جنریٹر میں اچانک چنگاری لگنے سے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں 32 سالہ طاہرہ، 5 سالہ عبدالمنان اور 2 سالہ عبدالحسیب جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاجکیلئے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی