i پاکستان

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوں ورنہ گرفتار کروا کر لائیں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹتازترین

May 06, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی تک ذاتی معالج تک رسائی کیس میں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشری بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہوں اگر نہیں آئیں گے تو گرفتار کروا کرعدالت پیش کریں گے۔ اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ راستے میں ہیں۔عدالت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل پیر کو بشری بی بی کی بیٹی کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں سنے، عدالت نے بشری بی بی کی صحت اور جیل ملاقات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی