سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہای قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل سلمان بٹ پیش ہوئے، وکیل سلمان بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ گزشتہ پیشی پر الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے معاون وکیل محفوظ بخاری الیکشن کمشین میں پیش ہوئے، معاون وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ ممبر نثار درانی کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس سرد خانے میں ڈالا ہوا ہے،آپکو کیس میں بلاتے ہیں تو التوا کی درخواست کرتے ہیں۔اسحاق ڈار نے حلف نہیں اٹھایا،سینیٹ کے رکن نہیں تو کیسے نا اہل کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی