i پاکستان

سپریم کورٹ، سہراب برکت کی بعد از گرفتاری ضمانت منظورتازترین

February 18, 2026

سپریم کورٹ نیصحافی سہراب برکت کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔عدالت عظمی نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، جس کے بعد رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ۔ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے کی، دورانِ سماعت وکلا نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں شامل دفعات قابلِ ضمانت ہیں اور ملزم تفتیش میں تعاون کے لیے تیار ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کر لی۔خیال رہے کہ سہراب برکت کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قانونی کارروائی مکمل ہونے پر ان کی رہائی متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی