i پاکستان

سپریم کورٹ، نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتویتازترین

May 13, 2026

سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست پر سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،مجرم ظاہر جعفر کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ جس دن نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہو کوئی کیس نہ لگائیں،یہ کیس ابھی طویل چلنا ہے تو عید کے بعد سنتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ جون کے پہلے ہفتے میں کیس لگا دیتے ہیں،جس دن یہ کیس لگائیں اس دن کوئی اور کریمنل کیس نہ لگائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی