i پاکستان

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظورتازترین

May 12, 2026

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس شہزاد احمد ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل 79 دنوں سے جیل میں ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے ضمانت کی مخالفت کی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی