i پاکستان

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس خلیل الرحمن خان انتقال کر گئےتازترین

February 17, 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ،جسٹس خلیل الرحمن خان انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے جسٹس خلیل الرحمن خان کے انتقال کی تصدیق کی جس کے بعد وکلا برادری، ججز اور سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ جسٹس خلیل الرحمن خان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم آئینی اور قانونی مقدمات کی سماعت کی اور اپنے فیصلوں کے باعث قانونی حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ انہوں نے عدالتی نظام کی بہتری اور زیر التوا مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے اہم اقدامات کیے۔قانونی ماہرین کے مطابق جسٹس خلیل الرحمن خان ایک دیانتدار اور اصول پسند جج کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی عدلیہ کے لیے خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ان کے انتقال پر وکلا تنظیموں، ججز اور مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی