i پاکستان

سپریم کورٹ، بی ایل اے سے مبینہ تعلق رکھنے والے بینک ملازم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مستردتازترین

July 29, 2026

سپریم کورٹ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)سے مبینہ تعلق رکھنے والے ملزم بلال کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے التوا کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کیس میں مزید دستاویزات جمع کرانی ہیں۔سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ آپ نے ملزم کا بی ایل اے سے رابطہ کیسے جوڑ دیا؟ ملزم ایک بینک کا ملازم تھا، گاڑی کی رقم منتقل کرنا بینک ملازم کا جرم کیسے بن گیا؟ بینک مینیجر نے تو صرف رقم منتقل کی، بینک افسر کو کیا معلوم کہ گاڑی کسی دھماکے میں استعمال ہوگی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خودکش بمبار سے ملزم کے تعلق سے متعلق دستاویزات پیش کرنی ہیں۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دئیے کہ بتائیں بلال کا بی ایل اے سے کیا تعلق ہے؟۔ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی