i پاکستان

سپورٹس بورڈ پنجاب کا رواں ماہ سی ایم پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ کرانے کا اعلانتازترین

July 02, 2026

سپورٹس بورڈ پنجاب نے رواں ماہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے انعقاد کا اعلان کیاہے ۔ اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق چیمپئن لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پاکستان ریلوے اور ایف بی آر کے تعاون سے جولائی کے وسط میں منعقد کی جائے گی۔ لیگ میں انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرز کے ساتھ پنجاب کے تمام ڈویژنوں سے گرلز اور بوائز کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں 12 مردوں اور 4 خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی