i پاکستان

سپارکو کی ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17مئی کو نظر آنے کی پیش گوئیتازترین

May 12, 2026

سپارکونے ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی ، یکم ذوالحج 18مئی جبکہ عیدالاضحی 27 مئی(بدھ کو) منائے جانے کا امکان ہے ۔ سپارکو ترجمان کے مطابق نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ اسی روز شام کے وقت چاند کی عمر تقریبا 18 گھنٹے 30 منٹ متوقع ہے۔ سپارکو کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریبا 60 منٹ کا وقفہ ہوگا، جس کے باعث صاف موسم اور بہتر حدِ نگاہ کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یکم ذوالحج 1447 ہجری 18 مئی 2026 بروز پیر کو ہوگی، جبکہ عیدالاضحی 27 مئی 2026 بروز بدھ منائے جانے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری مہم : ایندھن کی بچت کیلئینافذ پابندیوں میں توسیع سپارکو نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اندازے فلکیاتی حسابات پر مبنی ہیں، جبکہ ذوالحج کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر باضابطہ فیصلہ سنائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی