i پاکستان

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس ،خصوصی عدالت نے خاتون کو سزائے موت سنادیتازترین

September 19, 2024

پیکا ایکٹ خصوصی عدالت اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں جرم ثابت ہونے پر خاتون ملزمہ کو سزائے موت سنا دی۔یکا ایکٹ خصوصی عدالت کے جج افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد ہاشم کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی۔شگفتہ کرن کو تعزیرات پاکستان 295 سی کے تحت سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ خاتون کو پیکا کی سیکشن 11 کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا کہ خاتون کو تامرگ پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے، مجرم خاتون 30 روز کے اندر سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مجرمان کو جیل میں رکھنے کے وارنٹ جاری کر دئیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی