ایک دن کے استحکام کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ ، 91 ہزار 462 ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے پر پہنچ گئی۔دوسری جانب جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہو کر 7 ہزار 744 ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 687 ڈالر کا ہو گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی