i پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار سے زائد کا اضافہ، 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیاتازترین

April 01, 2026

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا ۔ ملکی صرافہ مارکیٹس میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سونے کے فی تولہ نرخ 15 ہزار 300 روپے کا اضا فے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 117 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی ہے۔چاندی 200 روپے فی تولہ مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 7984 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سو نے کے نرخ میں 153 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4713 ڈالر ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی