i پاکستان

صومالی قزاقوں کی قید میں پاکستانیوں کی حکومت سے ایک بار پھر رہائی کی اپیلتازترین

June 17, 2026

صومالی قزاقوں کی قید میں موجود پاکستانیوں نے ایک بار پھر حکومت سے رہائی کی اپیل کی ہے ۔رپورٹ کے مطابقجہاز ایم ٹی آنر 25 کے سیکنڈ آفیسر سید کاشف عمر نے اپیل کی کہ 57 دن سے قید میں ہیں، حکومت فوری رہائی دلائے، کھانے کو کچھ نہیں جس سے مغوی بیمار ہو رہے ہیں۔کاشف عمر نے کہا کہ کمپنی مالکان قزاقوں سے بات کرنے کو تیار نہیں لہذا حکومت جہاز کمپنی کو مذاکرات پر تیار کرے۔دوسری جانب جہاز کے انڈونیشین کپتان نے بھی اپنی حکومت سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی