i پاکستان

صومالیہ حکومت کی مغوی پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی میں تعاون کی یقین دہانیتازترین

April 30, 2026

صومالیہ کی حکومت نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں 10 پاکستانیوں کے اغوا کے بعد پاکستان کو تحریری طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت نے پاکستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان نے صومالی حکومت کے ساتھ 10 پاکستانیوں کے اغوا کامعاملہ اٹھایا تھا۔یاد رہے کہ بحری جہازآنر25پر صومالی قزاقوں کے قبضے کے بعد سے 10 سے زائد پاکستانی عملہ یرغمال ہے جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔مغویوں کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نے حکومت سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی