i پاکستان

سولر پاور کا بڑھتارجحان ، پاکستان مشرق وسطی کی جنگ کے اثرات سے محفوظ رہا،بلوم برگتازترین

March 18, 2026

سولر پاور کے بڑھتے رجحان نے پاکستان کو مشرق وسطی کی جنگ کے اثرات سے محفوظ کردیا۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق انرجی امپورٹ پر انحصار کرنے والا ملک پاکستان انرجی شاکس کا عادی ہے لیکن تکنیکی ماہرین کے مطابق رواں سال پاکستان مہنگا تیل اور مہنگی گیس خریدنے کے بجائے سولر انرجی کے باعث 6 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی بچت کرے گا ۔جنگ کے بعد پاکستانی حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 55 روپے فی لٹر بڑھا چکی ہے ۔ بلوم برگ کے مطابق اگر سولر پاور نہ ہوتی تو پیٹرول اور ڈیزل کہیں زیادہ مہنگے ہونے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی