i پاکستان

سولر کی وجہ سے لاہور ریجن میں دن کے وقت بجلی کا شارٹ فال ختم، لوڈ شیڈنگ کی ضرورت نہیں پڑ رہی ،لیسکو ذرائعتازترین

April 21, 2026

عوام کی جانب سے سولر کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے لسیکو ریجن میں دن کے وقت شارٹ فال ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطا بق لسیکو ریجن میں طلب 2300 میگاواٹ اور کوٹہ بھی اتنا ہی ہے، دن کے وقت لوڈ شیڈنگ کی ضرورت نہیں پڑ رہی۔لیسکو ذرائع کا کہنا ہے رات کو وقت طلب 3 ہزار میگا واٹ اور کوٹہ 26 سو میگاواٹ ہے، ایک سے دو گھنٹے شہروں اور دیہات میں 4 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق چند روز تک صورتحال مکمل بہتر ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی