i پاکستان

سول اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ 3 مہینے بعد بازیاب‘ ملزمان گرفتارتازترین

March 06, 2026

سول اسپتال سے 3 ماہ قبل اغوا کیے جانے والے بچہ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کے مطابق اغوا کار ملزم میاں اور بیوی نکلے، ملزمان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میاں بیوی کی شناخت علی اور قر العین کے ناموں سے کی گئی ، ملزمان کو گارڈن کے علاقے عیسیٰ ٹیرس سے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ 3 ماہ قبل سول اسپتال کراچی سے اذان نامی بچہ اغوا کیا گیا تھا ۔بچے کے والدین نے سندھ پولیس خصوصا ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا ، گرفتار ملزمان میاں بیوی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی