i پاکستان

سوات میں سفارتکاروں پر بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائمتازترین

September 25, 2024

خیبر پختوان کے ضلع سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر بم دھماکے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔ کمیٹی مختلف پہلوں سے بم دھماکے کی تحقیقات کرے گی اور رپورٹ تیار کرکے کیپی حکومت کو ارسال کرے گی۔ سوات کے علاقے مالم جبہ میں 22 ستمبرکوغیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پردھماکا ہوا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی