i پاکستان

سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر موثر نہیں کیا جاسکتا، صدر مملکتتازترین

October 07, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر موثر نہیں کیا جا سکتا،پانی کو ہتھیار یا سیاسی دبا ئوکے ذرائع کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ان خیالات کاانہوں نے ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو "نشانِ امتیاز" سے نوازا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ہتھیار یا سیاسی دبا ئو کے ذرائع کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، پائیدار امن کیلئے تمام دیرینہ تنازعات بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازعے کا حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف ، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی تقریب میںشرکت کی۔انتونیو گوتریس کا پاکستان کا اعلی قومی اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ صدر مملکت نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں عالمی امن، مکالمے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی