i پاکستان

سندھ، رواں مالی سال کے 9 ماہ مکمل میںترقیاتی بجٹ صرف 35 فیصد ہی خرچ کیا گیاتازترین

April 30, 2026

سندھ میں رواں مالی سال کے نوماہ مکمل ہوگئے تاہم ترقیاتی بجٹ صرف 35 فیصد ہی خرچ ہوسکا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 3642 ترقیاتی منصوبوں کیلئے520ارب روپے مختض کئے گئے تھے،9ماہ کے دوران 22 کھرب 11 ارب غیرترقیاتی بجٹ میں سے صرف 12 کھرب 38 ارب روپے خرچ کئے گئے،3 ماہ میں 9 کھرب 73 ارب روپے خرچ کرنے ہیں۔پینشن کی مدمیں 2 کھرب71 ارب روپے میں سے 2 کھرب 36 ارب روپے خرچ کئے گئے،9ماہ کے دوران سڑکوں ،ٹرانسپورٹ،عمارتوں کی مرت پر 26ارب 3 کروڑخرچ کئے گئے ۔سڑکوں،ٹرانسپورٹ،عمارتوں،نہروں کی مرمت کے لئے57ارب11کروڑ روپے مختص تھے۔وزرا،افسران،گیس،بجلی اورروزمرہ کے اخراجات پر2کھرب 42 ارب روپے رکھے گئے،جس میں سے ایک کھرب 27 ارب 19 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں،دفتری استعمال کی اشیا کی خریداری کیلئے11ارب57 کروڑ روپے خرچ کئے گئے،دفتری استعمال کی اشیا اورنئی خریداری کیلئے 40 ارب 52 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی