سندھ حکومت نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس طرح ملک بھر میں سندھ پہلا صوبہ ہوگیا جس نے گریڈنگ پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2025 سے ہوگا جس کے تحت طلبہ کو نمبروں اور پوزیشنز کے بجائے گریڈز ملیں گے۔نئی گریڈنگ پالیسی کے فارمولے کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز ختم کردی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی